Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ الْبَاهِلِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَهُ . يَعْنِي حَدِيثَ مُحَمَّدِ بْنِ طَرِيفٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مُرْسَلاً . وَقَدْ أَجْمَعَ أَهْلُ الْعِلْمِ أَنَّ الصَّبِيَّ إِذَا حَجَّ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ إِذَا أَدْرَكَ لاَ تُجْزِئُ عَنْهُ تِلْكَ الْحَجَّةُ عَنْ حَجَّةِ الإِسْلاَمِ وَكَذَلِكَ الْمَمْلُوكُ إِذَا حَجَّ فِي رِقِّهِ ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ إِذَا وَجَدَ إِلَى ذَلِكَ سَبِيلاً وَلاَ يُجْزِئُ عَنْهُ مَا حَجَّ فِي حَالِ رِقِّهِ . وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَاقَ .
English Translation
(Another chain) from Hadrat Jabir bin Abdullah:From the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), with similar (Hadith of Muhammad bin Tarif no)
Urdu Translation
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے یعنی محمد بن طریف والی حدیث کے مانند۔ امام ترمذی فرماتے ہیں: یہ حدیث محمد بن المنکدر سے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مرسلاً بھی مروی ہے۔ اہل علم کا اس پر اجماع ہے کہ جب بچہ بالغ ہونے سے پہلے حج کرے تو بلوغ کے بعد اس پر حج فرض ہے، وہ حج اس کے حج اسلام سے کافی نہیں ہوگا۔ اسی طرح غلام اگر غلامی میں حج کرے پھر آزاد ہو جائے تو اس پر حج فرض ہے جب اسے استطاعت ہو، غلامی میں کیا ہوا حج اس سے کافی نہیں ہوگا۔ یہ سفیان ثوری، شافعی، احمد اور اسحاق کا قول ہے۔
