Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ عَلَى نَاقَتِهِ وَأَنَا تَحْتَ جِرَانِهَا وَهِيَ تَقْصَعُ بِجَرَّتِهَا وَإِنَّ لُعَابَهَا يَسِيلُ بَيْنَ كَتِفَىَّ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ وَلاَ وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ رَغْبَةً عَنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً " . قَالَ وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ الْحَسَنِ يَقُولُ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لاَ أُبَالِي بِحَدِيثِ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ . قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ فَوَثَّقَهُ وَقَالَ إِنَّمَا يَتَكَلَّمُ فِيهِ ابْنُ عَوْنٍ ثُمَّ رَوَى ابْنُ عَوْنٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
English Translation
Hadrat Amr bin Kharijah (may Allah be well pleased with him) states: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was delivering a sermon upon his she-camel while I was standing beneath the front of her neck. She was chewing her cud and her saliva was dripping between my shoulders. I heard him declare: "Indeed Allah the Exalted has granted every rightful person his right, so there is no bequest for an heir. The child belongs to the marriage bed and the fornicator deserves the stone. Whoever attributes himself to other than his father, or affiliates himself with other than his patrons out of aversion to them, upon him is the curse of Allah. Allah shall accept from him neither obligatory nor voluntary worship." Imam Tirmidhi (upon him be mercy) states: Imam Ahmad bin Hanbal (upon him be mercy) said: I do not pay heed to the hadith of Shahr bin Hawshab. Imam Tirmidhi (upon him be mercy) states: I asked Imam Muhammad bin Isma'il (Al-Bukhari, upon him be mercy) about Shahr bin Hawshab and he authenticated him and said: Only Ibn Awn criticized him, yet Ibn Awn himself narrated from Hilal bin Abi Hadrat Zaynab from Shahr bin Hawshab. This hadith is hasan sahih.
Urdu Translation
حضرت عمرو بن خارجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اور میں اس کی گردن کے نیچے کھڑا تھا۔ وہ جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب میرے دونوں کندھوں کے درمیان ٹپک رہا تھا۔ میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: "بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر حق والے کو اس کا حق عطا فرما دیا ہے، وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں۔ بچہ بستر والے کا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہے۔ جو شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرے یا اپنے آزاد کرنے والوں سے بے رغبتی کرتے ہوئے دوسروں سے اپنے آپ کو منسوب کرے، اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کا نہ فرض قبول فرمائے گا نہ نفل"۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: میں شہر بن حوشب کی حدیث کی پرواہ نہیں کرتا۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: میں نے امام محمد بن اسماعیل (بخاری) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے شہر بن حوشب کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ان کی توثیق کی اور فرمایا: ان کے بارے میں صرف ابن عون نے کلام کیا ہے، پھر ابن عون نے خود ہلال بن ابی زینب کے واسطے سے شہر بن حوشب سے روایت کی ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
