Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ سَعِيدِ ابْنِ مَرْجَانَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً أَعْتَقَ اللَّهُ مِنْهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنَ النَّارِ حَتَّى يُعْتِقَ فَرْجَهُ بِفَرْجِهِ " . قَالَ وَفِي الْبَابِ عَنْ عَائِشَةَ وَعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَوَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ . وَابْنُ الْهَادِ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ وَهُوَ مَدَنِيٌّ ثِقَةٌ قَدْ رَوَى عَنْهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ .
English Translation
Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him) narrates: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: "Whoever frees a believing slave, Allah will free for each of his limbs a limb of the one who freed him from the Fire, to the extent that He will free his private parts in exchange for the private parts (of the freed slave)." Imam Tirmidhi (upon him be mercy) states: This hadith of Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him) is hasan sahih gharib through this chain. Ibn al-Had's name is Yazid ibn 'Abdullah ibn Usamah ibn al-Had; he is from Madinah and is trustworthy, and Malik ibn Anas (upon him be mercy) and many other scholars narrated from him. In this chapter there are also narrations from Umm al-Mu'minin Hadrat 'A'ishah, Hadrat 'Amr ibn 'Abasah, Hadrat Ibn 'Abbas, Hadrat Wathilah ibn al-Asqa', Hadrat Abu Umamah, Hadrat 'Uqbah ibn 'Amir, and Hadrat Ka'b ibn Murrah (may Allah be well pleased with them).
Urdu Translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: "جس نے ایک مومن غلام کو آزاد کیا، اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر عضو کے بدلے آزاد کرنے والے کے ایک ایک عضو کو جہنم سے آزاد فرمائے گا، یہاں تک کہ اس (غلام) کی شرمگاہ کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کی شرمگاہ کو آزاد فرمائے گا"۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ ابن الہاد کا نام یزید بن عبداللہ بن اسامہ بن الہاد ہے، وہ مدنی ثقہ ہیں، ان سے مالک بن انس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور دیگر بہت سے اہل علم نے روایت کی ہے۔ اس باب میں حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ، حضرت عمرو بن عبسہ، حضرت ابن عباس، حضرت واثلہ بن اسقع، حضرت ابوامامہ، حضرت عقبہ بن عامر اور حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
