Arabic (Original)
1164 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ الضَّبِّيُّ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ عَمِّهِ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ وَقَدْ أَطَافَ بِهِ أَصْحَابُهُ إِذْ أَقْبَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَوَقَفَ فَسَلَّمَ، ثُمَّ نَظَرَ مَجْلِسًا يُشْبِهُهُ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ، أَيُّهُمْ يُوَسِّعُ لَهُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ جَالِسًا عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَزَحْزَحَ لَهُ عَنْ مَجْلِسِهِ وَقَالَ: هَهُنَا يَا أَبَا الْحَسَنِ، فَجَلَسَ بَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ أَنَسٌ: فَرَأَيْتُ السُّرُورَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: «يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّمَا يَعْرِفُ الْفَضْلَ لِأَهْلِ الْفَضْلِ ذَوُو الْفَضْلِ»
English Translation
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Indeed, the most truthful of speech is the Book of Allah, and the best of guidance is the guidance of Muhammad. The worst of matters are innovations, and every innovation is misguidance."
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممسجد میں تشریف فرما تھے اور آپ کے صحابہ آپ کو گھیرے ہوئے تھے کہ اچانک سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ آئے اور آ کر کھڑے ہو گئے، سلام کیا پھر بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ دیکھنے لگے تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماپنے صحابہ کے چہروں کو دیکھنے لگے کہ کون ان کے لیے وسعت پیدا کرتا ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے دائیں جانب بیٹھے تھے وہ اپنی جگہ سے ہٹے اور کہا: ابوالحسن! آپ یہاں بیٹھ جائیں، چنانچہ وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے درمیان بیٹھ گئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرے پر خوشی دیکھی پھر آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا:”ابوبکر! اہل فضل ہی فضیلت والوں کا مقام پہچانتے ہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1164]
