Arabic (Original)
ناإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْبَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْخَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِالْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّلِلشَّهِيدِ عِنْدَ اللَّهِ خِصَالا، يُغْفَرُ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْقَةٍ مِنْ دَمِهِ، وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُحَلَّى حُلَّةَ الإِيمَانِ، وَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَيُجَارُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَيَأْمَنُ مِنَ الْفَزَعِ الأَكْبَرِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، الْيَاقُوتَةُ مِنْهُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَيُزَوَّجُ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ إِنْسَانًا مِنْ أَقَارِبِهِ".
English Translation
Al-Miqdam ibn Ma'dikarib (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The martyr has several distinctions before Allah: he is forgiven with the first drop of his blood; he is shown his seat in Paradise; he is adorned with the garment of faith; he is married to the houris; he is protected from the torment of the grave; he is safe from the Great Terror; a crown of dignity is placed on his head — a single ruby of which is better than the entire world and what it contains; he is married to seventy-two wives from the houris; and he is granted intercession for seventy of his relatives."
Urdu Translation
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”شہید کے لیے اللہ کے ہاں کئی خصوصیات ہیں، پہلی خون کی بوند کے ساتھ ہی اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور اسے جنت میں اس کا مقام دکھایا جاتا ہے، اور ایمان کا لباس پہنایا جاتا ہے، اور حور عین سے نکاح کرایا جاتا ہے، اور قبر کے عذاب سے محفوظ کر دیا جاتا ہے، اور بڑی گھبراہٹ سے امن میں رکھا جاتا ہے، اور اس کے سر پر عزت کا تاج رکھا جاتا ہے جس کا ایک یاقوت دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہوتا ہے، اور اسے بہتر بہتر حور عین سے شادی کرائی جاتی ہے، اور اسے اپنے ستر (70) قریبی رشتہ داروں کی شفاعت کا حق دیا جاتا ہے۔“[سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3739]
