Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى عَنْ ثَوْرٍ عَنْ أَبِي عَوْنٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَخْطُبُ وَكَانَ قَلِيلَ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُهُ يَخْطُبُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ كُلُّ ذَنْبٍ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَغْفِرَهُ إِلَّا الرَّجُلُ يَقْتُلُ الْمُؤْمِنَ مُتَعَمِّدًا أَوْ الرَّجُلُ يَمُوتُ كَافِرًا.
English Translation
It is narrated that Hadrat Mu'awiyah (may Allah be well pleased with him) said while giving a sermon -- and he rarely narrated from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) -- "I heard him say in a sermon: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) state: 'Every sin may be forgiven by Allah except a man who kills a believer deliberately, or a man who dies as a disbeliever.'"
Urdu Translation
ہمیں محمد بن مثنیٰ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں صفوان بن عیسیٰ نے ثور سے، انہوں نے ابو عون سے، انہوں نے ابو ادریس سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خطبہ دیتے سنا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بہت کم حدیث بیان کرتے تھے۔ فرمایا: میں نے انہیں خطبے میں فرماتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: ہر گناہ کے بارے میں امید ہے کہ اللہ اسے معاف فرما دے سوائے اس شخص کے جو مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے یا اس شخص کے جو کافر مرے۔
