Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِيهِ ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، يُسْأَلُ عَنْ رَجُلٍ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَقَالَ أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا حَتَّى تَطْهُرَ . وَلَمْ أَسْمَعْهُ يَزِيدُ عَلَى هَذَا .
English Translation
Hadrat Ibn Tawus narrated from his father that he heard 'Abdullah bin 'Umar being asked about a man who divorced his wife when she was menstruating. He said: "Do you know 'Abdullah bin 'Umar?" He said: "Yes." He said: "He divorced his wife when she was menstruating, and 'Umar went to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and told him about that. He ordered him to take her back until she became pure," and I did not hear him adding anything to that
Urdu Translation
طاؤس کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر سے اس وقت سنا جب ان سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ہو۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے پوچھنے والے سے کہا: کیا تم حضرت عبداللہ بن عمر کو جانتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں، کہا: ( انہیں کا واقعہ ہے ) کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور بیوی حیض سے تھی تو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو اس بات کی خبر دی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے کہو کہ اپنی بیوی سے رجوع کر لے یہاں تک کہ ( حیض آئے اور پھر ) حیض سے پاک ہو جائے“ ( اب چاہے تو طلاق نہ دے اپنی زوجیت میں قائم رکھے ) طاؤس کہتے ہیں: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اس سے مزید کچھ کہتے ہوئے نہیں سنا ہے۔
