Arabic (Original)
حَدَّثَناه علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الوهاب، حدثنا محمد بن عَمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، أنَّ نبي الله ﷺ قال:"أكملُ المؤمنين إيمانًا، أحسنُهم خُلُقًا"(3).هذا حديث لم يُخرَّج في"الصحيحين"، وهو صحيح على شرط مسلم بن الحجَّاج، فقد استشهد بأحاديثَ للقعقاع عن أبي صالح عن أبي هريرة، ومحمدِ بن عمرو، وقد احتَجَّ بمحمد بن عجلانَ. وقد رُوِيَ هذا الحديث أيضًا عن محمد بن سِيرِين عن أبي هريرة، وشعيبِ بن الحَبْحاب عن أنس، ورواه ابن عُليَّة عن خالد الحَذّاء عن أبي قِلابة عن عائشة، وأنا أخشى أنَّ أبا قلابة لم يسمعه عن عائشة(1).
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet of Allah (peace be upon him) said: "The most complete of the believers in faith is the one who is best in character." This hadith was not recorded in the two Sahihs, but it is authentic according to the criteria of Muslim. It has also been narrated through Muhammad ibn Sirin from Abu Hurayrah, Shu'ayb ibn al-Habhab from Anas, and Ibn 'Ulayyah from Khalid al-Hadhdha' from Abu Qilabah from 'A'ishah, though al-Hakim expressed concern that Abu Qilabah may not have heard it directly from 'A'ishah.
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مؤمنین میں ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ کامل وہ شخص ہے جو ان میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے بہترین ہو۔“یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج”صحیحین“میں نہیں کی گئی، لیکن یہ امام مسلم بن حجاج کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ انہوں نے قعقاع بن حکیم عن ابی صالح عن ابی ہریرہ کی احادیث سے استشہاد کیا ہے، نیز محمد بن عمرو اور محمد بن عجلان سے بھی احتجاج و استشہاد ثابت ہے۔یہ حدیث محمد بن سیرین کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اور شعیب بن حبحاب کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ نیز اسے ابن علیہ نے خالد حذاء عن ابی قلابہ کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، تاہم (امام حاکم فرماتے ہیں کہ) مجھے اندیشہ ہے کہ ابوقلابہ نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے براہِ راست نہیں سنا۔[المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 2]
