Arabic (Original)
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن سلمة بن كُهيل، عن عمران بن الحَكَم(3)السُّلَمي، عن ابن عباس قال: قالت قريشٌ للنبي ﷺ: ادعُ ربَّك أن يجعل لنا الصَّفَا ذهبًا ونؤمنَ بك، قال:"أتَفعَلونَ؟" قالوا: نعم، فدَعَا، فأتاه جبريل فقال:"إنَّ الله يقرأُ عليك السلام ويقول: إن شئتَ أصبحَ الصَّفَا ذهبًا، فمن كَفَرَ بعد ذلك عذَّبْتُه عذابًا لا أعذِّبُه أحدًا من العالمين، وإن شئتَ فتحتُ لهم أبواب التوبة والرَّحمة" قال:"بل باب التوبةِ والرَّحمة"(1).
English Translation
Ibn Abbas narrated: The Quraysh said to the Prophet (peace be upon him): "Ask your Lord to turn Mount Safa into gold, and we will believe in you." He said: "Will you really do so?" They said: "Yes." So he supplicated, and Jibril (Gabriel) came to him and said: "Allah sends you His salutations and says: If you wish, Safa will become gold in the morning, but whoever disbelieves after that, I will punish him with a punishment that I have not inflicted upon anyone in all the worlds. And if you wish, I will open the doors of repentance and mercy for them." He said: "Rather, the doors of repentance and mercy."
Urdu Translation
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قریش نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کیا: اپنے رب سے دعا کیجیے کہ وہ ہمارے لیے صفا پہاڑ کو سونے کا بنا دے تو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”کیا تم ایسا کرو گے؟“انہوں نے کہا: جی ہاں، تب آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دعا کی، پس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور کہا:”اللہ آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے: اگر آپ چاہیں تو صفا پہاڑ سونا بن جائے گا، لیکن اس کے بعد جس نے کفر کیا تو میں اسے ایسا عذاب دوں گا جو جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دیا ہوگا، اور اگر آپ چاہیں تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دوں“، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بلکہ توبہ اور رحمت کا دروازہ (کھولنا بہتر ہے)۔“[المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 175]
