English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: When the verse "And warn your closest kindred" [ash-Shu'ara': 214] was revealed, the Messenger of Allah (peace be upon him) called the Quraysh. He addressed them generally and specifically, saying: "O sons of Ka'b ibn Lu'ayy, save yourselves from the Fire! O sons of Murrah ibn Ka'b, save yourselves from the Fire! O sons of Abd Shams, save yourselves from the Fire! O sons of Hashim, save yourselves from the Fire! O sons of Abdul-Muttalib, save yourselves from the Fire! O Fatimah, save yourself from the Fire — for I have no power to protect you from Allah. However, I will maintain the ties of kinship between us."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجس وقت یہ آیت نازل ہوئی کہ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے“(الشعراء: 214) تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے قریش کے لوگوں کو بلایا، وہ سب اکٹھے ہوئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے (پہلے) سب کو بالعموم ڈرایا اور پھر خاص کیا (یعنی نام لے کر ان لوگوں کو) اور فرمایا کہ اے کعب بن لوئی کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے مرہ بن کعب کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے عبد شمس کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے ہاشم کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے چھڑاؤ۔ اے عبدالمطلب کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے فاطمہ (رضی اللہ عنہا)! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اس لئے کہ میں اللہ کے سامنے کچھ اختیار نہیں رکھتا (یعنی اگر وہ عذاب کرنا چاہے تو میں بچا نہیں سکتا) البتہ تم جو ناطہٰ مجھ سے رکھتے ہو، اس کو میں جوڑتا رہوں گا (یعنی دنیا میں تمہارے ساتھ احسان کرتا رہوں گا)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 98]
