English Translation
Narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The martyr is the one who, if he had not been killed, would have died anyway. Then Allah makes his death in the cause of Allah."
Urdu Translation
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہجس سال مکہ فتح ہوا، انہوں نے مکہ میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، سور اور بتوں کی بیع کو حرام کر دیا ہے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مردار کی چربی کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ یہ کشتیوں میں لگائی جاتی ہے اور کھالوں میں ملی جاتی ہے اور لوگ اس سے روشنی کرتے ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: نہیں وہ حرام ہے۔ پھر اسی وقت فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ کرے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام کیا (یعنی اس کا کھانا) تو انہوں نے اس کو پگھلایا پھر بیچ کر اس کی قیمت کھائی۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 931]
