English Translation
Narrated from Salman (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Guarding the frontier for a day and night is better than fasting for a month and standing in prayer at night. If he dies, his ongoing deeds will continue, his provision will continue, and he will be safe from the trials of the grave."
Urdu Translation
زید بن ابی انیسہ کہتے ہیں کہہم سے ابو الولید مکی نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا اور وہ عطاء بن ابی رباح کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بیع محاقلہ، اور مخابرہ سے منع کیا اور کھجور کے درخت بھی اس وقت تک خریدنے سے منع کیا، جب تک ان کے پھل سرخ یا زرد نہ ہو جائیں یا کھانے کے قابل نہ ہو جائیں۔ اور محاقلہ یہ ہے کہ کھڑا کھیت معین اناج کے بدلے بیچا جائے۔ اور مزابنہ یہ ہے کہ کھجور کے درخت کا پھل خشک کھجور کے چند وثق کے بدلے بیچا جائے اور مخابرہ یہ ہے کہ تہائی یا چوتھائی پیداوار یا اس کی مثل پر زمین دے (جس کو ہمارے ملک میں بٹائی کہتے ہیں)۔ زید نے کہا کہ میں نے عطاء بن ابی رباح سے پوچھا کہ کیا تم نے یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنی ہے کہ وہ اسے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 924]
