English Translation
Narrated from Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "Fight the polytheists with your wealth, your lives, and your tongues."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بنی عدی میں سے ایک شخص کو خیبر کا عامل بنایا تو وہ جنیب (ایک عمدہ قسم کی) کھجور لے کر آیا۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اس سے پوچھا کہ کیا خیبر میں سب کھجور ایسی ہی ہوتی ہے؟ وہ بولا نہیں اللہ کی قسم یا رسول اللہ! ہم یہ کھجور (ملی جلی) کھجور کے دو صاع دے کر ایک صاع خریدتے ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ایسا مت کرو بلکہ برابر برابر لو، یا ایک کو بیچ کر اس کی قیمت کے بدلے دوسری خرید لو اور ایسے ہی اگر تول کر بیچو تو بھی برابر برابر فروخت کرو۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 913]
