English Translation
Narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Do not wish to meet the enemy, and ask Allah for safety. But when you meet them, be steadfast."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانہوں نے (مدینہ کے عامل) مروان بن الحکم سے کہا کہ تو نے سود کی بیع کو درست کر دیا؟ مروان نے کہا کہ کیوں میں نے کیا کیا؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تو نے سند (رسید) کی بیع جائز رکھی، حالانکہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اناج کی بیع کرنے سے منع کیا جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کر لیا جائے۔ تب مروان نے لوگوں سے خطاب کیا اور ان کو سند (رسید) بیع سے منع کر دیا۔ (راوی حدیث) سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے چوکیداروں کو دیکھا کہ وہ ان سندوں کو لوگوں سے چھین رہے تھے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 910]
