English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Allah the Almighty said: 'When My servant intends to do a good deed, I write it for him as one good deed even before he does it. If he then does it, I write it for him as ten good deeds. And when he intends to do a bad deed, I forgive him as long as he does not do it. If he does it, I write it as only one bad deed.'" The Messenger of Allah (peace be upon him) also said: "The angels say: 'O Lord, Your servant intends to do a bad deed' — though Allah sees him better than they do. Allah says: 'Watch him. If he does it, write it as one bad deed. If he refrains from it, write it as a good deed for him, for he left it for My sake.' And the Messenger of Allah (peace be upon him) said: 'When one of you embraces Islam sincerely, every good deed he performs is written for him as ten to seven hundred good deeds, and every bad deed is written as only one, until he meets Allah.'"
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا کہ جب میرا بندہ دل میں نیک کام کرنے کی نیت کرتا ہے تو میں اس کیلئے ایک نیکی لکھ لیتا ہوں، جب تک کہ اس نے وہ نیکی نہیں کی۔ پھر اگر وہ نیکی کی تو اس کو میں اس کیلئے دس نیکیاں (ایک کے بدلے) لکھتا ہوں اور جب دل میں برائی کرنے کی نیت کرتا ہے تو میں اس کو بخش دیتا ہوں جب تک کہ وہ برائی (پر عمل) نہ کرے۔ اور پھر جب وہ برائی (پر عمل) کرے تو اس کیلئے ایک ہی برائی لکھتا ہوں اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ فرشتے کہتے ہیں کہ اے پروردگار یہ تیرا بندہ ہے، برائی کرنا چاہتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ ان سے زیادہ اپنے بندے کو دیکھ رہا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھتے رہو! اگر وہ برائی کرے تو ایک برائی ویسی ہی لکھ لو اور اگر نہ کرے (اور اس برائی کے ارادے سے باز رہے) تو اس کیلئے ایک نیکی لکھ لو کیونکہ اس نے میرے ڈر سے اس برائی کو چھوڑ دیا اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کا اسلام بہتر ہوتا ہے (یعنی خالص اور سچا، نفاق سے خالی) تو پھر وہ جو نیکی کرتا ہے اس کیلئے ایک کے بدلے دس نیکیاں سات سو گنا تک لکھی جاتی ہیں اور جو برائی کرتا ہے تو اس کیلئے ایک ہی برائی لکھی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے مل جاتا ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 67]
