English Translation
Abu al-Aswad al-Du'ali narrated that Abu Dharr (may Allah be pleased with him) said: I came to the Prophet (peace be upon him) and he was sleeping, covered in a white garment. I came back and he was still sleeping. When I came the third time, he was awake, so I sat beside him. He said: "Whoever says La ilaha illallah and then dies upon that will enter Paradise." I said: "Even if he committed adultery and theft?" He said: "Yes, even if he committed adultery and theft." I asked this three times, and he answered the same each time. The fourth time he said: "Even if it displeases Abu Dharr." Abu Dharr then went out saying: "Even if it displeases Abu Dharr."
Urdu Translation
سیدنا ابوالاسود الدیلی سے روایت ہے کہسیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے ان سے یہ بیان کیا کہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسفید کپڑے اوڑھے ہوئے سو رہے تھے (میں واپس لوٹ گیا)۔ جب دوبارہ آیا تو بھی آپصلی اللہ علیہ وسلمسوئے ہوئے تھے۔ جب تیسری بار آیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمجاگ چکے تھے تو میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس بیٹھ گیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جو شخص لا الٰہ الا اللہ کہے (یعنی اللہ کی توحید کا عقیدہ رکھے اور پھر اسی پر) وہ فوت ہو جائے تو جنت میں جائے گا۔ میں نے کہا یا رسول اللہ! اگرچہ اس سے چوری اور زنا بھی ہو جائے، پھر بھی؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا”ہاں اگرچہ اس سے زنا اور چوری بھی ہو جائے“چنانچہ میں نے تین بار آپصلی اللہ علیہ وسلمسے یہی سوال کیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے تینوں مرتبہ یہی جواب دیا اور چوتھی مرتبہ فرمایا”ہاں وہ جنت میں داخل ہو گا اگرچہ ابوذر (رضی اللہ عنہ) کی ناک مٹی میں مل جائے“پھر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ یہ کہتے ہوئے نکلے کہ اگرچہ ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 53]
