English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated: We were sitting with the Messenger of Allah (peace be upon him) when he said: "Tell me about a tree that resembles a believer — or a Muslim — whose leaves do not fall and which gives fruit at all times." Ibn Umar said: "It occurred to me that it was the date palm, but I saw that Abu Bakr and Umar were silent, so I did not think it proper to speak." Later, the Prophet (peace be upon him) revealed it was the date palm. When Abdullah told Umar, he said: "Had you spoken up, it would have been more beloved to me than such-and-such."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں کہہم رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ مجھے اس درخت کے متعلق بتاؤ جو مومن (مسلم) کے مشابہ ہے یا مسلمان آدمی کی طرح ہے، (اس کی نشانی یہ ہے کہ) اس کے پتے نہیں گرتے، پھل ہر وقت دیتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ یہ کھجور کا درخت ہے اور میں نے دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کوئی بات نہیں کر رہے تو میں نے بات کرنا یا کچھ کہنا اچھا خیال نہ کیا۔ (بعد میں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کھجور کا درخت بتایا۔ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر تو اس وقت بول دیتا تو مجھے ایسی چیزوں سے زیادہ پسند تھا۔ (یعنی مجھے بہت خوشی ہوتی)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 29]
