English Translation
Asma' (may Allah be pleased with her) narrated that a woman came to the Prophet (peace be upon him) and said: "I have a co-wife. Is it sinful if I pretend my husband gave me things he did not give?" The Prophet said: "The one who pretends to have what he has not been given is like one who wears two garments of falsehood."
Urdu Translation
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہایک عورت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میری ایک سوتن ہے، کیا مجھے اس بات سے گناہ ہو گا کہ میں (اس کا دل جلانے کو) یہ کہوں کہ خاوند نے مجھے یہ دیا ہے حالانکہ اس نے نہیں دیا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جس کو کوئی چیز نہ ملی اور یہ بیان کرے کہ اس کو ملی ہے، تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے فریب کے دو کپڑے پہن لئے (اور اپنے تئیں زاہد متقی بتلایا حالانکہ اصل میں دنیادار فریبی ہے لا حول ولا قوۃ الا باللہ)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1387]
