English Translation
Busr ibn Sa'id narrated from Zayd ibn Khalid, from Abu Talhah (may Allah be pleased with him), that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Angels do not enter a house in which there is an image." Busr said that when Zayd became ill, they went to visit him and found a curtain with images on his door. When reminded of the hadith, Busr was told that Zayd had also said: "except designs woven into fabric."
Urdu Translation
بسر بن سعید، زید بن خالد سے روایت کرتے ہیں اور وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہانہوں نے کہا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: جس گھر میں تصویر ہو یا اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ بسر نے کہا کہ زید بیمار ہوئے تو ہم ان کی بیمار پرسی کو گئے، ان کے دروازہ پر ایک پردہ لٹکا تھا جس پر مورت تھی۔ میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا جو کہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کا ربیب تھا کہ کیا خود زید ہی نے ہم سے تصویر کی حدیث بیان نہیں کی تھی؟ (اور اب تصویر والا پردہ لٹکایا ہے)۔ عبیداللہ نے کہا کہ جب انہوں نے بیان کی تھی تو تم نے سنا نہیں تھا کہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا، مگر کپڑے میں جو نقش ہوں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1365]
