English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that a disbeliever came as a guest to the Messenger of Allah (peace be upon him). The Prophet ordered a sheep to be milked for him. He drank it, then another, then another — until he drank the milk of seven sheep. The next morning, the man accepted Islam. The Prophet ordered one sheep milked for him, and he could not even finish it. The Prophet said: "A believer drinks with one intestine, and a disbeliever drinks with seven."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ایک مہمان آیا اور وہ کافر تھا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کی ضیافت (مہمانی) کی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا تو ایک بکری کا دودھ دوہا گیا، وہ پی گیا۔ پھر دوسری بکری کا (دوہا تو) وہ بھی پی گیا۔ پھر تیسری کا (دوہا تو) وہ بھی پی گیا، یہاں تک کہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا۔ پھر دوسری صبح کو وہ مسلمان ہو گیا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا تو ایک بکری کا دودھ دوہا گیا تو اس نے اس کا دودھ پیا پھر دوسری کا (دوہا تو) وہ پورا بھی نہ پی سکا۔ تب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1313]
