English Translation
Abu Mas'ud al-Ansari (may Allah be pleased with him) said: "An Ansari named Abu Shu'ayb, whose slave sold meat, saw signs of hunger on the Prophet's face. He told his slave to prepare food for five, as he wished to invite the Prophet as the fifth. When the Prophet came, a sixth man followed. The Prophet said to the host: 'This man has come along — if you wish, give him permission; otherwise, he will go back.' The host said: 'No, I give him permission.'"
Urdu Translation
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہانصار میں ایک آدمی جس کا نام ابوشعیب تھا، جس کا ایک غلام تھا جو گوشت بیچا کرتا تھا۔ اس انصاری نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو دیکھا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرے پر بھوک معلوم ہوئی تو اپنے غلام سے کہا کہ ہم پانچ آدمیوں کے لئے کھانا تیار کر کیونکہ میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی دعوت کرنا چاہتا ہوں اور آپصلی اللہ علیہ وسلمپانچ آدمیوں میں پانچویں ہوں گے۔ راوی کہتا ہے کہ اس نے کھانا تیار کیا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آ کر دعوت دی اور آپصلی اللہ علیہ وسلمپانچ میں پانچویں تھے۔ ان کے ساتھ ایک آدمی ہو گیا تو جب آپصلی اللہ علیہ وسلمدروازے پر پہنچے تو (صاحب خانہ سے) فرمایا کہ یہ شخص ہمارے ساتھ چلا آیا ہے، اگر تو چاہے تو اس کو اجازت دے، ورنہ یہ لوٹ جائے گا۔ اس نے کہا کہ نہیں یا رسول اللہ! بلکہ میں اس کو اجازت دیتا ہوں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1308]
