English Translation
Abdullah ibn Ukayma said: We were with Hudhayfah (may Allah be pleased with him) in al-Mada'in when he asked for water. A farmer brought it in a silver vessel. Hudhayfah threw the vessel and said: "I told him not to serve me in silver, for the Messenger of Allah (peace be upon him) said: 'Do not drink from gold and silver vessels, and do not wear silk — thick or thin. These things are for them (the disbelievers) in this world, and for us (the believers) in the Hereafter.' Whoever drinks from silver vessels is filling his belly with the Fire of Hell."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عکیم کہتے ہیں کہہم سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدائن میں تھے کہ انہوں نے پانی مانگا۔ ایک کسان چاندی کے برتن میں پانی لے آیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے برتن پھینک دیا اور فرمایا کہ میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ میں نے اس کو کہا تھا کہ مجھے چاندی کے برتن میں نہ پلانا، کیونکہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو اور موٹا اور باریک ریشم نہ پہنو، کیونکہ یہ چیزیں (کفار) کے لئے دنیا میں اور ہم (مسلمانوں کے لئے) آخرت میں قیامت کے دن ہے۔ جو شخص چاندی کے برتنوں میں پیتا ہے تو وہ یقیناً اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ داخل کرتا ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1288]
