English Translation
Al-Bara' (may Allah be pleased with him) said: "When the Messenger of Allah (peace be upon him) traveled from Makkah to Madinah, Suraqah ibn Malik pursued him. The Prophet supplicated against him, and his horse sank into the ground. Suraqah called out: 'Pray for me, and I will not harm you!' The Prophet prayed for him. Then the Prophet became thirsty and passed by a shepherd. Abu Bakr said: 'I took a cup and milked a little for the Prophet, and he drank until I was satisfied.'"
Urdu Translation
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممکہ سے مدینہ کو آئے تو سراقہ بن مالک نے (مشرکوں کی طرف سے) آپصلی اللہ علیہ وسلمکا پیچھا کیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کے لئے بددعا کی تو اس کا گھوڑا (زمین میں) دھنس گیا (یعنی زمین نے اس کو پکڑ لیا)۔ وہ بولا کہ آپ میرے لئے دعا کیجئے میں آپ کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اللہ سے دعا کی (تو اس کو نجات ملی) پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکو پیاس لگی اور آپصلی اللہ علیہ وسلمبکریوں کے چرواہے کے قریب سے گزرے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے پیالہ لیا اور تھوڑا سا دودھ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے لئے دوہا اور لے کر آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا، آپ رضی اللہ عنہ نے پیا، یہاں تک کہ میں خوش ہو گیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1284]
