English Translation
Umm Salamah (may Allah be pleased with her) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Rulers will be appointed over you, and you will see from them both good and evil. Whoever recognizes the evil is free of blame, and whoever speaks against it is safe. But whoever is pleased with it and follows along is doomed." The people asked: "Shall we fight them?" He said: "No, as long as they pray."
Urdu Translation
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتی ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: تم پر ایسے امیر مقرر ہوں گے جن کے تم اچھے کام بھی دیکھو گے اور برے بھی۔ پھر جو کوئی برے کام کو برا جانے وہ گناہ سے بچا اور جس نے برا کہا وہ بھی بچا، لیکن جو راضی ہوا اور اسی کی پیروی کی (وہ تباہ ہوا)۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم ان سے لڑیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ نہیں، جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں۔ برا کہا یعنی دل میں برا کہا اور دل سے برا جانا۔ (گو زبان سے نہ کہہ سکے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1229]
