English Translation
Abu Humayd al-Sa'idi (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) appointed a man from the tribe of Asad, called Ibn al-Lutbiyyah, to collect the zakah of Banu Sulaym. When he came back, the Prophet audited him. He said: "This is your wealth, and this is a gift given to me." The Prophet said: "Why didn't you sit in your parents' house and wait for your gifts to come to you, if you are truthful?" Then the Prophet addressed us, praised Allah, and said: "I appoint one of you to a task that Allah has entrusted to me, and then he comes back saying: 'This is yours and this is a gift for me.' Why didn't he sit in his parents' house and wait for his gifts? By Allah, none of you will take anything unjustly except that he will meet Allah carrying it on the Day of Resurrection."
Urdu Translation
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے قبیلہ اسد میں سے ایک شخص کو جسے ابن اللنبیۃ کہتے تھے، بنی سلیم کے صدقات و زکوٰۃ وصول کرنے پر مقرر کیا۔ جب وہ آیا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس سے حساب لیا۔ وہ کہنے لگا کہ یہ تو آپ کا مال ہے اور یہ تحفہ ہے (جو لوگوں نے مجھے دیا ہے) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو اپنے ماں باپ کے گھر میں کیوں نہ بیٹھا کہ تیرا تحفہ تیرے پاس آ جاتا، اگر تو سچا ہے؟۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں خطبہ دیا اور اللہ تعالیٰ کی تعریف اور ستائش کے بعد فرمایا کہ میں تم میں سے کسی کو ان کاموں میں سے کسی کام پر مقرر کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے مجھے دئیے ہیں، پھر وہ آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ تمہارا مال ہے اور یہ مجھے تحفہ ملا ہے۔ بھلا وہ اپنے ماں باپ کے گھر کیوں نہ بیٹھا رہا کہ اس کا تحفہ اس کے پاس آ جاتا اگر وہ سچا ہے؟ قسم اللہ کی کوئی تم میں سے کوئی چیز ناحق نہ لے گا مگر قیامت کے دن اس (چیز) کو (اپنی گردن پر) لادے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ملے گا، اور میں تم میں سے پہچانوں گا جو کوئی اللہ تعالیٰ سے اونٹ اٹھائے ہوئے ملے گا اور وہ بڑبڑا رہا ہو گا، یا گائے اٹھائے ہوئے اور وہ آواز کرتی ہو گی یا بکری اٹھائے ہوئے اور وہ چلاتی ہو گی۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی بغلوں کی سفیدی دکھلائی دی اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اے اللہ! میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا۔ (سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) میری آنکھ نے یہ دیکھا اور میرے کان نے یہ سنا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1215]
