Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُسَوِّي صُفُوفَنَا حَتَّى كَأَنَّمَا يُسَوِّي بِهَا الْقِدَاحَ حَتَّى رَأَى أَنَّا قَدْ عَقَلْنَا عَنْهُ ثُمَّ خَرَجَ يَوْمًا فَقَامَ حَتَّى كَادَ يُكَبِّرُ فَرَأَى رَجُلاً بَادِيًا صَدْرُهُ مِنَ الصَّفِّ فَقَالَ " عِبَادَ اللَّهِ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللَّهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ " .
English Translation
Yahya ibn Yahya narrated to us, he said: Abu Khaithamah informed us, from Simak ibn Harb, who said: I heard Hadrat al-Nu'man ibn Bashir (may Allah be well pleased with them both) saying: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to straighten our rows so meticulously as if he were straightening arrows with them, until he perceived that we had understood it from him. Then one day he came out and stood (to lead the prayer), and he was about to pronounce the takbir (to commence the prayer) when he noticed a man whose chest was protruding from the row. He said: 'Servants of Allah, you must straighten your rows, or else Allah will turn your faces in opposite directions.'
Urdu Translation
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابو خیثمہ نے خبر دی، سماک بن حرب سے، فرمایا: میں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، فرماتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہماری صفوں کو (اس قدر) سیدھا اور برابر فرماتے تھے گویا آپ ان کے ذریعے تیروں کو سیدھا فرما رہے ہیں، حتیٰ کہ جب آپ کو یقین ہو گیا کہ ہم نے آپ سے (اس بات کو) اچھی طرح سمجھ لیا ہے، تو (اس کے بعد) ایک دن آپ باہر تشریف لائے اور (نماز پڑھانے کے لیے) کھڑے ہوئے، قریب تھا کہ آپ تکبیر فرمائیں (اور نماز شروع فرما دیں) کہ آپ نے ایک شخص کو دیکھا جس کا سینہ صف سے کچھ آگے نکلا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: ''اللہ کے بندو! تم لازمی طور پر اپنی صفوں کو سیدھا کرو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے رخ ایک دوسرے کی مخالف سمتوں میں پھیر دے گا۔''
