Arabic (Original)
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، - يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ، كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَتِمُّوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَوَاللَّهِ إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي إِذَا مَا رَكَعْتُمْ وَإِذَا مَا سَجَدْتُمْ " . وَفِي حَدِيثِ سَعِيدٍ " إِذَا رَكَعْتُمْ وَإِذَا سَجَدْتُمْ " .
English Translation
Abu Ghassan al-Misma'i narrated to me, he said: Hadrat Mu'adh, meaning Ibn Hisham, narrated to us, he said: My father narrated to me. (Through another chain) Muhammad ibn al-Muthanna narrated to us, he said: Ibn Abi Adiyy narrated to us, from Sa'id. Both of them (Hisham and Sa'id) narrated from Qatadah (may Allah have mercy on him), from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Complete the bowing and prostration properly. By Allah, I see you behind my blessed back whenever you bow and whenever you prostrate.' In Sa'id's narration, the words are 'idha raka'tum wa idha sajadtum' (when you bow and when you prostrate) instead of 'idha ma raka'tum wa idha ma sajadtum,' meaning the word 'ma' does not appear in both places in Sa'id's narration.
Urdu Translation
مجھ سے ابو غسان مسمعی نے بیان کیا، کہا: ہم سے حضرت معاذ یعنی ابن ہشام نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا۔ ح اور ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا، سعید سے۔ ان دونوں (ہشام اور سعید) نے قتادہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''رکوع اور سجدہ کو مکمل کرو، اللہ کی قسم! جب بھی تم رکوع کرتے ہو اور جب بھی تم سجدہ کرتے ہو تو میں اپنی پشتِ مبارک کے پیچھے تمہیں دیکھتا ہوں۔'' اور سعید کی روایت میں (إذا ما ركعتم وإذا ما سجدتم کے بجائے) إذا ركعتم وإذا سجدتم ''جب تم رکوع اور سجدہ کرتے ہو'' کے الفاظ ہیں۔ یعنی سعید کی روایت میں ''اذا'' کے بعد دونوں جگہ ''ما'' کا لفظ نہیں ہے۔
