Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا السَّائِبِ، مَوْلَى هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي الْعَلاَءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ، أَنَّ أَبَا السَّائِبِ، مَوْلَى بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ صَلَّى صَلاَةً فَلَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ " . بِمِثْلِ حَدِيثِ سُفْيَانَ وَفِي حَدِيثِهِمَا " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى قَسَمْتُ الصَّلاَةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ فَنِصْفُهَا لِي وَنِصْفُهَا لِعَبْدِي " .
English Translation
Qutayba ibn Sa'id narrated to us from Malik ibn Anas, from al-Ala' ibn Abd al-Rahman, who heard Abu al-Sa'ib, the freed slave of Hisham ibn Zuhra, say: I heard Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him) say: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated — (and alternatively) Muhammad ibn Rafi' narrated to me, he said Abd al-Razzaq narrated to us, Ibn Jurayj informed us, al-Ala' ibn Abd al-Rahman ibn Ya'qub informed me that Abu al-Sa'ib, the freed slave of the sons of Abdullah ibn Hisham ibn Zuhra, informed him that he heard Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him) say: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Whoever prays a prayer in which he does not recite Umm al-Qur'an' — the rest is like the hadith of Sufyan — and in both their (Malik's and Ibn Jurayj's) narrations: 'Allah the Exalted said: I have divided the prayer between Myself and My servant into two halves; half of it is for Me and half is for My servant.'
Urdu Translation
ہم سے قتیبہ بن سعید نے مالک بن انس سے حدیث بیان کی، انہوں نے علاء بن عبدالرحمٰن سے روایت کی، انہوں نے ہشام بن زہرہ کے آزاد کردہ غلام ابو سائب سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا — (ح) اور مجھ سے محمد بن رافع نے حدیث بیان کی، کہا ہم سے عبدالرزاق نے حدیث بیان کی، ہمیں ابن جریج نے خبر دی، مجھے علاء بن عبدالرحمٰن بن یعقوب نے خبر دی کہ بنی عبداللہ بن ہشام بن زہرہ کے آزاد کردہ غلام ابو سائب نے ان کو خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جس نے نماز پڑھی اور اس میں اُمّ القرآن نہیں پڑھی" — آگے سفیان کی حدیث کی مانند ہے — اور (مالک اور ابن جریج) دونوں کی روایت میں ہے: "اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے نماز اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کی ہے، اس کا آدھا حصہ میرے لیے ہے اور آدھا میرے بندے کے لیے۔"
