Arabic (Original)
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ رَبِيعَةَ قَالَ أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَالْمُغِيرَةُ أَمِيرُ الْكُوفَةِ قَالَ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ و حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسْدِيُّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ.
English Translation
Muhammad ibn 'Abdullah ibn Numayr narrated to us, his father narrated to us, Sa'id ibn 'Ubayd narrated to us, Hadrat 'Ali ibn Rabi'ah al-Walibi narrated to us, who said: I came to the mosque while Hadrat Mughirah ibn Shu'bah (may Allah be well pleased with him) was the governor of Kufa. Hadrat Mughirah (may Allah be well pleased with him) said: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) saying: 'Indeed lying upon me is not like lying upon anyone else. Whoever lies upon me intentionally, let him take his seat in the Fire.' Also, Hadrat 'Ali ibn Hujr al-Sa'di narrated, Hadrat 'Ali ibn Mus'hir narrated from Muhammad ibn Qays al-Asadi, from Hadrat 'Ali ibn Rabi'ah al-Asadi, from Hadrat Mughirah ibn Shu'bah (may Allah be well pleased with him), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) — a similar narration, but without the words 'Indeed lying upon me is not like lying upon anyone else.'
Urdu Translation
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا ہمارے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن عبید نے بیان کیا، کہا ہمیں علی بن ربیعہ والبی نے حدیث بیان کی، فرمایا: میں مسجد میں حاضر ہوا اور اس وقت حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوفہ کے امیر (گورنر) تھے۔ حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ ارشاد فرما رہے تھے: ''بلاشبہ مجھ پر جھوٹ بولنا ایسا نہیں جیسے کسی اور پر جھوٹ بولنا، پس جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔'' نیز علی بن حجر سعدی نے بیان کیا، کہا ہم سے علی بن مسہر نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن قیس اسدی سے، انہوں نے علی بن ربیعہ اسدی سے، انہوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کی لیکن ''بلاشبہ مجھ پر جھوٹ بولنا ایسا نہیں جیسے کسی اور پر جھوٹ بولنا'' کا جملہ بیان نہیں کیا۔
