Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَرَانِي لَيْلَةً عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَرَأَيْتُ رَجُلاً آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ لَهُ لِمَّةٌ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللِّمَمِ قَدْ رَجَّلَهَا فَهِيَ تَقْطُرُ مَاءً مُتَّكِئًا عَلَى رَجُلَيْنِ - أَوْ عَلَى عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ - يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ هَذَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ . ثُمَّ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ قَطَطٍ أَعْوَرِ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ " .
English Translation
It is narrated on the authority of Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'I found myself one night near the Sacred Ka'bah, and I saw a man with wheat complexion — the most handsome among the fair-complexioned men that you ever saw. He had a lock of hair, the most beautiful of the locks that you ever saw. He had combed it and water was trickling from it. He was leaning on two men, or on the shoulders of two men, and he was circumambulating the Sacred Ka'bah. I asked: Who is this? It was said: He is al-Masih son of Mary (blessings and peace of Allah be upon him). Then I saw another man with very curly hair, blind in the right eye, as if his eye was like a swollen grape. I asked: Who is this? It was said: This is al-Masih al-Dajjal.'
Urdu Translation
مالک (بن انس) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے نافع سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''میں نے ایک رات اپنے آپ کو کعبہ کے پاس دیکھا تو میں نے ایک گندم گوں شخص دیکھا، گندم گوں لوگوں میں سے سب سے خوبصورت تھا جنہیں تم دیکھتے ہو، ان کی لمبی لمبی لٹیں تھیں جو ان لٹوں میں سے سب سے خوبصورت تھیں جنہیں تم دیکھتے ہو، ان کو کنگھی کی ہوئی تھی اور ان میں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، دو آدمیوں کا (یا دو آدمیوں کے کندھوں کا) سہارا لیا ہوا تھا۔ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ کہا گیا: یہ مسیح ابن مریم (علیہ السلام) ہیں۔ پھر میں نے ایک اور شخص دیکھا جن کے بال بہت گھنگھریالے تھے، دائیں آنکھ سے کانے تھے، جیسے انگور کا بے نور دانہ ہو۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: یہ مسیح دجال ہے۔''
