Arabic (Original)
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَالِسٌ فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ قَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ هَلْ تَدْرِي أَيْنَ تَذْهَبُ هَذِهِ " . قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " فَإِنَّهَا تَذْهَبُ فَتَسْتَأْذِنُ فِي السُّجُودِ فَيُؤْذَنُ لَهَا وَكَأَنَّهَا قَدْ قِيلَ لَهَا ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا " . قَالَ ثُمَّ قَرَأَ فِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللَّهِ وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَا .
English Translation
Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) reported: I entered the mosque and the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was sitting there. When the sun disappeared (from sight) he stated: 'O Hadrat Abu Dharr! Do you know where it goes?' I submitted: Allah and His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) know best. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Verily it goes and begs permission for prostration (to Allah) and the permission is granted to it. Once it would be said: Return to the place whence you came, and then it would rise from its setting place.' Then he (blessings and peace of Allah be upon him) recited: 'And the sun runs on to its resting place; that is the decree of the Mighty, the Knowing.'
Urdu Translation
ابو حضرت معاویہ نے کہا: ہمیں اعمش نے ابراہیم تیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں مسجد میں داخل ہوا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے، جب سورج غائب ہو گیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اے حضرت ابو ذر! کیا تم جانتے ہو یہ سورج کہاں جاتا ہے؟'' میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جاننے والے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''یہ جاتا ہے، پھر سجدے کی اجازت مانگتا ہے تو اسے سجدے کی اجازت دی جاتی ہے، (پھر یوں ہو گا کہ) جیسے اس سے کہہ دیا گیا ہو (اس میں اشارہ ہے کہ ہم حقیقت نہیں جان سکتے): جہاں سے آئے ہو وہاں لوٹ جاؤ، چنانچہ وہ اپنے مغرب سے طلوع ہو گا۔'' پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تلاوت فرمائی: ''اور سورج اپنے مستقر کی طرف چل رہا ہے، یہ زبردست علم والے (اللہ) کا مقرر کیا ہوا ہے۔''
