Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ، - قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، - حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ التَّيْمِيِّ، - سَمِعَهُ فِيمَا، أَعْلَمُ - عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمًا " أَتَدْرُونَ أَيْنَ تَذْهَبُ هَذِهِ الشَّمْسُ " . قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " إِنَّ هَذِهِ تَجْرِي حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى مُسْتَقَرِّهَا تَحْتَ الْعَرْشِ فَتَخِرُّ سَاجِدَةً وَلاَ تَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى يُقَالَ لَهَا ارْتَفِعِي ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَرْجِعُ فَتُصْبِحُ طَالِعَةً مِنْ مَطْلِعِهَا ثُمَّ تَجْرِي حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى مُسْتَقَرِّهَا تَحْتَ الْعَرْشِ فَتَخِرُّ سَاجِدَةً وَلاَ تَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى يُقَالَ لَهَا ارْتَفِعِي ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَرْجِعُ فَتُصْبِحُ طَالِعَةً مِنْ مَطْلِعِهَا ثُمَّ تَجْرِي لاَ يَسْتَنْكِرُ النَّاسُ مِنْهَا شَيْئًا حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى مُسْتَقَرِّهَا ذَاكَ تَحْتَ الْعَرْشِ فَيُقَالُ لَهَا ارْتَفِعِي أَصْبِحِي طَالِعَةً مِنْ مَغْرِبِكِ فَتُصْبِحُ طَالِعَةً مِنْ مَغْرِبِهَا " . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَدْرُونَ مَتَى ذَاكُمْ ذَاكَ حِينَ لاَ يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا " .
English Translation
It is narrated on the authority of Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) one day asked: 'Do you know where the sun goes?' They submitted: Allah and His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) know best. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Verily it glides till it reaches its resting place under the Throne. Then it falls prostrate and remains there until it is asked: Rise up and go to the place whence you came, and it goes back and continues emerging from its rising place. Then it glides till it reaches its place of rest under the Throne and falls prostrate and remains in that state until it is told: Rise up and return to the place whence you came, and it returns and emerges out from its rising place. Then it travels and the people do not discern anything until it reaches its resting place, which is under the Throne. Then it will be told: Rise up and emerge from the place of your setting, and so it will rise from its place of setting.' The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Do you know when that will be? That will be at the time when faith will not benefit a person who has not previously believed or has derived no good from his faith.'
Urdu Translation
(اسماعیل) ابن علیہ نے کہا: ہمیں یونس نے ابراہیم بن یزید تیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے حوالے سے حدیث سنائی، میرے علم کے مطابق، انہوں نے یہ حدیث اپنے والد (یزید) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنی اور انہوں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن دریافت فرمایا: ''جانتے ہو یہ سورج کہاں جاتا ہے؟'' صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جاننے والے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''یہ چلتا رہتا ہے یہاں تک کہ عرش کے نیچے اپنے مستقر پر پہنچ جاتا ہے، پھر سجدے میں چلا جاتا ہے، وہ مسلسل اسی حالت میں رہتا ہے حتیٰ کہ اسے کہا جاتا ہے: اٹھو اور جہاں سے آئے تھے وہاں لوٹ جاؤ، چنانچہ وہ واپس جاتا ہے اور اپنی مطلع سے طلوع ہوتا رہتا ہے، پھر چلتا ہے، پھر اپنے مستقر پر پہنچ کر عرش کے نیچے سجدے میں گر جاتا ہے اور مسلسل اسی حالت میں رہتا ہے حتیٰ کہ اسے کہا جاتا ہے: اٹھو اور جہاں سے آئے تھے وہاں لوٹ جاؤ، چنانچہ وہ لوٹ جاتا ہے اور اپنی مطلع سے طلوع ہوتا ہے، پھر چلتا ہے اور لوگوں کو کچھ محسوس نہیں ہوتا حتیٰ کہ وہ اپنے مستقر پر پہنچ جاتا ہے، یہ عرش الٰہی کے نیچے ہے۔ پھر اس سے کہا جائے گا: اٹھو اور جہاں سے غروب ہوئے تھے وہاں سے طلوع ہو جاؤ، چنانچہ وہ مغرب سے طلوع ہو گا۔'' رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''کیا تم جانتے ہو وہ وقت کب ہوگا؟ وہ اس وقت ہو گا جب کسی شخص کو اس کا ایمان فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان کے ذریعے کوئی نیکی نہ کمائی ہو۔''
