Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ كَانَ رَجُلٌ لاَ أَعْلَمُ رَجُلاً أَبْعَدَ مِنَ الْمَسْجِدِ مِنْهُ وَكَانَ لاَ تُخْطِئُهُ صَلاَةٌ - قَالَ - فَقِيلَ لَهُ أَوْ قُلْتُ لَهُ لَوِ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا تَرْكَبُهُ فِي الظَّلْمَاءِ وَفِي الرَّمْضَاءِ . قَالَ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ مَنْزِلِي إِلَى جَنْبِ الْمَسْجِدِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ يُكْتَبَ لِي مَمْشَاىَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَرُجُوعِي إِذَا رَجَعْتُ إِلَى أَهْلِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَدْ جَمَعَ اللَّهُ لَكَ ذَلِكَ كُلَّهُ " .
English Translation
Hadrat 'Abathar informed us from Sulayman al-Taymi, from Abu Hadrat 'Uthman al-Nahdi (may Allah have mercy on him), from Hadrat Ubayy ibn Ka'b (may Allah be well pleased with him), who said: There was a man — I do not know of any other man whose house was farther than his from the mosque — and he never missed a prayer. It was said to him — or I said to him: If you were to buy a donkey, you could ride it in the darkness of night and the burning heat of the day. He replied: I do not like my house to be situated beside the mosque. I want my walking to the mosque and my returning to my family to be recorded for me. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Allah has gathered all (the rewards) for you.'
Urdu Translation
عبثر نے ہمیں خبر دی، انھوں نے سلیمان تیمی سے، انھوں نے ابو حضرت عثمان نہدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اور انھوں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، فرمایا: ایک آدمی تھا، میرے علم میں کوئی اور آدمی اس کی نسبت مسجد سے زیادہ فاصلے پر نہیں رہتا تھا اور اس کی کوئی نماز نہیں چوکتی تھی، اس سے کہا گیا — یا میں نے (اس سے) کہا: اگر آپ گدھا خرید لیں کہ (رات کی) تاریکی اور (دوپہر کی) گرمی میں آپ اس پر سوار ہو جایا کریں۔ اس نے جواب دیا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرا گھر مسجد کے پڑوس میں ہو، میں چاہتا ہوں کہ میرا مسجد تک چل کر جانا اور جب میں گھر والوں کی طرف لوٹوں تو میرا لوٹنا میرے لیے لکھا جائے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''اللہ تعالیٰ نے یہ سب کچھ تمھارے لیے اکٹھا کر دیا ہے۔''
