Arabic (Original)
وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، سَمِعَا وَرَّادًا، كَاتِبَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يَقُولُ كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ اكْتُبْ إِلَىَّ بِشَىْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ إِذَا قَضَى الصَّلاَةَ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ " .
English Translation
Hadrat Sufyan said: 'Abdah ibn Abi Lubabah and 'Abd al-Malik ibn 'Umair narrated to us that they heard Warrad, the scribe of Hadrat al-Mughirah ibn Shu'bah (may Allah be well pleased with him), say: Hadrat Mu'awiyah (may Allah be well pleased with him) wrote to Hadrat al-Mughirah (may Allah be well pleased with him): Write to me something which you heard from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). So he wrote to him: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say at the completion of prayer: 'There is no god but Allah, He is alone, He has no partner. To Him belongs sovereignty and to Him belongs praise, and He has power over all things. O Allah, none can withhold what You give, and none can give what You withhold, and no one of wealth can benefit from his wealth against You.'
Urdu Translation
سفیان نے کہا: ہمیں عبدہ بن ابی لبابہ اور عبد الملک بن عمیر نے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کاتب وراد سے سنا، وہ کہتے تھے: حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خط لکھا کہ مجھے کوئی ایسی چیز لکھ بھیجیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو، تو انہوں نے لکھ بھیجا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، جب آپ نماز ختم کر لیتے تو فرماتے: 'لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد، وھو علیٰ کل شیء قدیر، اللھم لا مانع لما اعطیت ولا معطی لما منعت ولا ینفع ذا الجد منک الجد' (اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا اور یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، حکومت اور فرمانروائی اسی کی ہے، وہی شکر و ستائش کا حقدار ہے اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! جو کچھ تو کسی کو دینا چاہے اسے کوئی روک سکنے والا نہیں اور جو تو روکے اسے کوئی دینے والا نہیں اور تیرے سامنے کسی شان والے کو اس کی شان کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔)
