Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالاَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، - وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ - قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ جَعَلَ يَفْتِكُ عَلَىَّ الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَىَّ الصَّلاَةَ وَإِنَّ اللَّهَ أَمْكَنَنِي مِنْهُ فَذَعَتُّهُ فَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى جَنْبِ سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا تَنْظُرُونَ إِلَيْهِ أَجْمَعُونَ - أَوْ كُلُّكُمْ - ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لاَ يَنْبَغِي لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي . فَرَدَّهُ اللَّهُ خَاسِئًا " . وَقَالَ ابْنُ مَنْصُورٍ شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ .
English Translation
Hadrat Ishaq ibn Ibrahim and Ishaq ibn Mansur said: al-Nadr ibn Shumeil informed us, he said: Shu'bah informed us, he said: Muhammad ibn Ziyad narrated to us, he said: I heard Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) saying: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Last night, a rebellious jinn attacked me to disrupt my prayer. Allah gave me power over him, so I seized him by the throat and intended to tie him to one of the pillars of the mosque so that you could all see him in the morning. Then I remembered the supplication of my brother Hadrat Sulaiman (upon him be peace): "My Lord, forgive me and grant me a kingdom such as will not be possible for anyone after me" (Qur'an 38:35). So I let him go, and Allah sent him back in disgrace.' Ibn Mansur said: Shu'bah narrated from Muhammad ibn Ziyad.
Urdu Translation
اسحاق بن ابراہیم اور اسحاق بن منصور نے کہا: ہمیں نضر بن شمیل نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن زیاد نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''گزشتہ رات ایک سرکش جن مجھ پر حملے کرنے لگا تاکہ میری نماز توڑ دے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے میرے قابو میں کر دیا تو میں نے زور سے اس کا گلا گھونٹا اور یہ ارادہ کیا کہ اسے مسجد کے ستونوں میں سے کسی ستون کے ساتھ باندھ دوں تاکہ صبح کو تم سب دیکھ سکو، پھر مجھے اپنے بھائی حضرت سلیمان علیہ السلام کا یہ قول یاد آگیا: 'اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی حکومت دے جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔' تو میں نے اسے چھوڑ دیا اور اللہ نے اس جن کو رسوا کر کے لوٹا دیا۔'' ابن منصور نے کہا: شعبہ نے محمد بن زیاد سے روایت کی۔
