Arabic (Original)
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا هَذَا الْحَىَّ مِنْ رَبِيعَةَ وَقَدْ حَالَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ كُفَّارُ مُضَرَ فَلاَ نَخْلُصُ إِلَيْكَ إِلاَّ فِي شَهْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِأَمْرٍ نَعْمَلُ بِهِ وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَاءَنَا . قَالَ " آمُرُكُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاكُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الإِيمَانِ بِاللَّهِ - ثُمَّ فَسَّرَهَا لَهُمْ فَقَالَ - شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلاَةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَاكُمْ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ " . زَادَ خَلَفٌ فِي رِوَايَتِهِ " شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ " . وَعَقَدَ وَاحِدَةً .
English Translation
Khalaf ibn Hisham narrated to us, Hammad ibn Zayd narrated from Abu Jamrah, who said: I heard Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both). And Yahya ibn Yahya narrated to us — and the wording is his — 'Abbad ibn 'Abbad informed us from Abu Jamrah, from Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both), who said: The delegation of 'Abd al-Qays came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), we are from the tribe of Rabi'ah, and the disbelievers of Mudar stand between us and you. We can only reach you during the sacred months. Command us with something we may act upon ourselves and invite those behind us to it.' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'I command you with four things and forbid you from four things: Believe in Allah' — then he explained to them: 'Do you know what faith in Allah is? To testify that there is no deity except Allah and that Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) is the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), to establish prayer, to pay zakat, to fast in Ramadan, and to pay the fifth of the war-spoils. And I forbid you from (using these vessels for drink): the dried gourd, the hollowed stump, the green jar, and the pitch-coated vessel.'
Urdu Translation
ہم سے خلف بن ہشام نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے ابو جمرہ سے بیان کیا، فرمایا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا۔ نیز ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے — اور الفاظ انہی کے ہیں — بیان کیا، فرمایا: ہمیں عباد بن عباد نے ابو جمرہ سے خبر دی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، فرمایا: عبدالقیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ربیعہ کے اس قبیلے سے ہیں اور ہمارے اور آپ کے درمیان مضر کے کفار حائل ہیں، ہم آپ کی خدمت میں صرف حرمت والے مہینوں میں حاضر ہو سکتے ہیں۔ پس ہمیں کوئی ایسی بات کا حکم فرمائیے جس پر ہم خود بھی عمل کریں اور اپنے پیچھے والوں کو بھی دعوت دیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے منع کرتا ہوں: اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ — پھر ان کے سامنے وضاحت فرمائی: کیا تم جانتے ہو اللہ پر ایمان لانا کیا ہے؟ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور مالِ غنیمت کا پانچواں حصہ ادا کرنا۔ اور میں تمہیں (شراب رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے ان برتنوں سے) منع کرتا ہوں: خشک کدو، لکڑی سے تراشیدہ برتن، سبز مٹکا اور تارکول لگا ہوا برتن۔''
