Arabic (Original)
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ فَكَلَّمَتْهُ فِي شَيْءٍ فَأَمَرَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ جِئْتُ وَلَمْ أَجِدْكَ؟ كَأَنَّهَا تُرِيدُ الْمَوْتَ. قَالَ: «فَإِنْ لَمْ تَجِدِينِي فَأْتِي أَبَا بَكْرٍ». مُتَّفق عَلَيْهِ
English Translation
'A'ishah (may Allah be pleased with her) reported that Abu Bakr entered upon the Messenger of Allah (peace be upon him) and he said: "You are the one freed by Allah from the Fire." From that day he was called "'Atiq" (the freed one). Reported by Tirmidhi.
Urdu Translation
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی تو اس نے کسی معاملہ میں آپ سے بات کی تو آپ نے اسے دوبارہ اپنی خدمت میں حاضر ہونے کا حکم فرمایا، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے بتائیں کہ اگر میں آؤں اور آپ کو نہ پاؤں، گویا اس سے مراد (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) وفات تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اگر تم مجھے نہ پاؤ تو پھر ابوبکر کے پاس آنا۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6022]
