Arabic (Original)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بِمَا أَعْرِفُ أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ قَالَ: «إِنْ دَعَوْتَ هَذَا الْعِذْقَ مِنْ هَذِهِ النَّخْلَةِ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ»فَدَعَاهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَنْزِلُ مِنَ النَّخْلَةِ حَتَّى سَقَطَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: «ارْجِعْ»فَعَادَ فَأَسْلَمَ الْأَعْرَابِيُّ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَصَححهُ
English Translation
Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: A bedouin came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said, "How can I know that you are a prophet?" He said, "If I call this cluster of dates from that palm tree, would you testify that I am the Messenger of Allah?" The Messenger of Allah (peace be upon him) called it, and it began descending from the palm tree until it fell before the Prophet (peace be upon him). Then he said, "Go back," and it returned. The bedouin then accepted Islam. Narrated by al-Tirmidhi, who declared it authentic.
Urdu Translation
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا اور اس نے عرض کیا، مجھے کس طرح پتہ چلے کہ آپ نبی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اگر میں کھجور کے اس درخت سے اس خوشے کو بلاؤں اور وہ گواہی دے کہ میں اللہ کا رسول ہوں (تو پھر ٹھیک ہے)۔“رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ کھجور کے درخت سے اتر کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”واپس چلے جاؤ۔“وہ واپس چلا گیا، اور اعرابی نے اسلام قبول کر لیا۔ ترمذی، اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5926]
