Arabic (Original)
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِالْبُرَاقِ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مُلْجَمًا مُسْرجاً فاستصعب عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ جِبْرِيل: أَبِمُحَمَّدٍ تَفْعَلُ هَذَا؟ قَالَ: فَمَا رَكِبَكَ أَحَدٌ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْهُ قَالَ: فَارْفَضَّ عَرَقًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
English Translation
Anas (may Allah be pleased with him) narrated that the Buraq was brought to the Prophet (peace be upon him) on the night of the Night Journey, bridled and saddled. It resisted him, so Jibril said to it, "Do you do this with Muhammad? No one more honored by Allah than him has ever ridden you." He (the Prophet) said, "It then broke into a sweat (out of shame)." Narrated by al-Tirmidhi, who said this hadith is gharib (uncommon).
Urdu Translation
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ معراج کی رات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس براق لائی گئی جسے لگام ڈالی گئی تھی اور اس پر زین سجائی گئی تھی، اس نے آپ کے بیٹھنے میں رکاوٹ پیدا کی تو جبریل ؑ نے اسے فرمایا: کیا تم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہو؟ اللہ کے ہاں ان سے بڑھ کر معزز کسی شخصیت نے تجھ پر سواری نہیں کی ہو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”(یہ سن کر) وہ (براق) پسینے سے شرابور ہو گئی۔ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5920]
