Arabic (Original)
وَعَنْ خَارِ َةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا لَهُ: حَدِّثْنَا أَحَادِيثَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُنْتُ جَارَهُ فَكَانَ إِذَا نزل الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَكَتَبْتُهُ لَهُ فَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا وَإِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
English Translation
Kharijah ibn Zaid ibn Thabit reported: Some people came to Zaid ibn Thabit and said: Tell us the hadiths of the Messenger of Allah (peace be upon him). He said: I was his neighbor. When revelation came down, he would send for me and I would write it down for him. When we talked about the world, he would talk about it with us. When we talked about the Hereafter, he would talk about it with us. When we talked about food, he would talk about it with us. All of this I narrate to you from the Messenger of Allah (peace be upon him). Narrated by al-Tirmidhi.
Urdu Translation
خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں، کچھ افراد زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ان سے کہا، آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث سناؤ، انہوں نے کہا، میں آپ کا پڑوسی تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ مجھے بلاتے اور میں وحی کو لکھ دیتا تھا، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تھے تو آپ ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے تھے، جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے تھے، اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو آپ ہمارے ساتھ کھانے کا ذکر فرماتے تھے۔ میں یہ ساری باتیں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کر رہا ہوں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی فی الشمائل و فی شرح السنہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5823]
