Arabic (Original)
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِيرِ وَلَيْسَ بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ وَلَا بِالْآدَمِ وَلَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبْطِ بَعَثَهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ وبالمدينة عشر سِنِين وتوفَّاه الله على رَأس سِتِّينَ سَنَةً وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءَ وَفِي رِوَايَةٍ يَصِفُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ أَزْهَرَ اللَّوْنِ. وَقَالَ: كَانَ شَعْرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ وَفِي رِوَايَةٍ: بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ قَالَ: كَانَ ضَخْمَ الرَّأْسِ وَالْقَدَمَيْنِ لَمْ أَرَ بَعْدَهُ وَلَا قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَكَانَ سَبْطَ الكفَّينِ. وَفِي أُخْرَى لَهُ قَالَ: كَانَ شئن الْقَدَمَيْنِ وَالْكَفَّيْنِ
English Translation
Anas (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (peace be upon him) was neither very tall nor short, neither extremely white nor dark-complexioned. His hair was neither very curly nor straight. Allah sent him at the age of forty. He stayed in Makkah for ten years and in Madinah for ten years, and Allah took his soul at the age of sixty. There were not even twenty white hairs on his head and beard. In another narration, describing the Prophet (peace be upon him), he said: He was of medium height among the people, neither tall nor short, with a radiant complexion. He also said: The hair of the Messenger of Allah (peace be upon him) reached halfway down his ears. In another narration: Between his ears and his shoulders. Agreed upon. In a narration of al-Bukhari, he said: He had a large head and large feet. I have never seen anyone like him, before or after. His palms were wide. And in another narration: His feet and hands were thick.
Urdu Translation
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیادہ لمبے قد کے تھے نہ چھوٹے قد کے نہ بالکل سفید تھے اور نہ گندمی رنگ کے، آپ کے بال نہ بہت زیادہ گھنگریالے تھے نہ سیدھے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو چالیس سال کی عمر میں مبعوث فرمایا، آپ نے مکہ میں دس سال قیام فرمایا اور مدینہ میں بھی دس سال قیام فرمایا، اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو ساٹھ سال کی عمر میں وفات دی اور (اس وقت) آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔ ایک دوسری روایت میں انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرمایا: آپ کا قد درمیانہ تھا نہ لمبا تھا اور نہ چھوٹا، کھلتا اور چمکتا ہوا رنگ تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کانوں کے نصف تک تھے، ایک دوسری روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال دونوں کانوں اور کندھوں کے درمیان تھے۔ اور صحیح بخاری کی روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر اور پاؤں ضخیم تھے، میں نے آپ کے بعد یا پہلے آپ جیسا کوئی دوسرا شخص نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلیاں کشادہ تھیں، صحیح بخاری کی دوسری روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں اور ہاتھ موٹے تھے۔ متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5782]
