Arabic (Original)
وَعَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَا أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي نَعِيمِهِمْ إِذْ سَطَعَ نورٌ فَرفعُوا رؤوسَهم فَإِذَا الرَّبُّ قَدْ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ مِنْ فَوْقِهِمْ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ قَالَ: وَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى(سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رحيمٍ)قَالَ: فَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَلَا يَلْتَفِتُونَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ النَّعِيمِ مَا دَامُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ حَتَّى يَحْتَجِبَ عَنْهُمْ وَيَبْقَى نُورُهُ وَبَرَكَتُهُ عَلَيْهِم فِي دِيَارهمْ. رَوَاهُ ابْن مَاجَه
English Translation
Jabir reported from the Prophet (peace be upon him): "While the people of Paradise are in their bliss, a light will shine above them. They will raise their heads, and there will be the Lord, Majestic and Noble, looking down upon them from above, saying: 'Peace be upon you, O people of Paradise.' This is what is meant by: 'Peace — a word from a Merciful Lord' (36:58). He will look at them and they will look at Him. They will not turn to any of the blessings of Paradise as long as they are looking at Him, until He conceals Himself from them, but His light and blessings remain upon them in their dwellings." Narrated by Ibn Majah.
Urdu Translation
جابر رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اس اثنا میں کہ جنت والے اپنی نعمتوں میں مشغول ہوں گے کہ اچانک ان کے لیے ایک نور چمکے گا، وہ اپنے سر اٹھائیں گے تو اچانک ان کے اوپر سے رب تعالیٰ نے ان پر تجلی فرمائی ہو گی، وہ فرمائے گا: جنت والو! السلام علیکم!“فرمایا:”یہ اللہ تعالیٰ کا وہ فرمان ہے:”مہربان رب کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔“فرمایا:”وہ ان کی طرف دیکھے گا اور وہ اس کی طرف دیکھیں گے، جب تک وہ اس کی طرف دیکھتے رہیں گے وہ کسی اور نعمت کی طرف توجہ نہیں کریں گے حتی کہ وہ ان سے حجاب کر لے گا اور اس کا نور باقی رہ جائے گا۔“اسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5664]
