Arabic (Original)
وَعَن عائشةَ أَنَّهَا ذَكَرَتِ النَّارَ فَبَكَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا يُبْكِيكِ؟». قَالَتْ: ذَكَرْتُ النَّارَ فَبَكَيْتُ فَهَلْ تَذْكُرُونَ أَهْلِيكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا فِي ثَلَاثَةِ مَوَاطِنَ فَلَا يَذْكُرُ أَحَدٌ أَحَدًا: عِنْدَ الْمِيزَانِ حَتَّى يَعْلَمَ: أَيَخِفُّ مِيزَانُهُ أَمْ يَثْقُلُ؟ وَعِنْدَ الْكِتَابِ حِينَ يُقَالُ(هاؤم اقرؤوا كِتَابيه)حَتَّى يَعْلَمَ: أَيْنَ يَقَعُ كِتَابُهُ أَفِي يَمِينِهِ أم فِي شِمَاله؟ أم مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِهِ؟ وَعِنْدَ الصِّرَاطِ: إِذَا وُضِعَ بينَ ظَهْري جَهَنَّم. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
English Translation
A'ishah reported that she mentioned the Fire and wept. The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "What makes you weep?" She said: "I remembered the Fire and wept. Will you remember your family on the Day of Resurrection?" The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "At three places no one will remember anyone: at the Scale, until he knows whether his scale will be light or heavy; at the distribution of the Book, when it is said, 'Here, read my record!' (69:19), until he knows where his book will fall — in his right hand, his left hand, or behind his back; and at the Bridge (Sirat), when it is placed over the middle of Hellfire." Narrated by Abu Dawud.
Urdu Translation
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جہنم کی آگ کو یاد کیا تو وہ رو پڑیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تمہیں کون سی چیز رلا رہی ہے؟“انہوں نے عرض کیا، میں نے جہنم کی آگ کو یاد کیا تو میں رو پڑی، تو کیا روزِ قیامت آپ اپنے اہل خانہ کو یاد رکھیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”سن لو! تین مقامات ہیں، جہاں کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا، میزان کے موقع پر حتی کہ وہ جان لے کہ آیا اس کی میزان ہلکی پڑتی ہے یا وہ بھاری ہوتی ہے، نامہ اعمال کے وقت، جب کہا جائے گا:”آؤ اپنا نامہ اعمال پ��ھو۔“حتی کہ وہ جان لے کہ اس کا نامۂ اعمال کہاں دیا جاتا ہے، اس کے دائیں ہاتھ میں یا اس کی پشت کے پیچھے سے اس کے بائیں ہاتھ میں ملتا ہے، اور پل صراط کے موقع پر جب اسے جہنم پر رکھا جائے گا۔“اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5560]
