Arabic (Original)
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: إِنَّ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي: أَنَّ النَّاسَ يُحْشَرُونَ ثَلَاثَةَ أَفْوَاجٍ: فَوْجًا رَاكِبِينَ طَاعِمِينَ كَاسِينَ وفوجا تسحبنهم الْمَلَائِكَةُ عَلَى وُجُوهِهِمْ وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ وَفَوْجًا يَمْشُونَ وَيَسْعَوْنَ وَيُلْقِي اللَّهُ الْآفَةَ عَلَى الظَّهْرِ فَلَا يَبْقَى حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَتَكُونُ لَهُ الْحَدِيقَةُ يُعْطِيهَا بِذَاتِ الْقَتَبِ لَا يَقْدِرُ عَلَيْهَا. رَوَاهُ النَّسَائِيّ
English Translation
Abu Dharr reported: The truthful and believed one (peace be upon him) told me: "People will be gathered in three groups: a group riding, well-fed, and clothed; a group whom the angels will drag on their faces and whom the Fire will gather; and a group walking and running. Allah will send a blight upon the riding animals so that none will remain — to the point that a man who has a garden will offer it in exchange for a saddled camel, but he will not be able to obtain one." Narrated by al-Nasa'i.
Urdu Translation
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، الصادق المصدوق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حدیث بیان کی کہ”لوگوں کو تین گروہوں میں جمع کیا جائے گا، ایک گروہ کے لوگ سواریوں پر ہوں گے، کھاتے پیتے اور خوش حال ہوں گے، ایک گروہ ایسا ہو گا کہ فرشتے انہیں ان کے چہروں کے بل گھسیٹ رہے ہوں گے، اور وہ انہیں (جہنم کی) آگ میں جمع کریں گے، اور ایک گروہ ہو گا کہ وہ چل رہے ہوں گے اور دوڑ رہے ہوں گے، اور اللہ سواریوں پر کوئی آفت بھیجے گا تو کوئی سواری باقی نہیں رہے گی، حتی کہ آدمی کا باغ ہو گا وہ اسے سواری کے بدلے میں دے گا لیکن وہ اس پر قادر نہیں ہو گا۔“اسنادہ حسن، رواہ النسائی۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5548]
