Arabic (Original)
عَن أبي واقدٍ اللَّيْثِيّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا خَرَجَ إِلَى غَزْوَةِ حُنَيْنٍ مَرَّ بِشَجَرَةٍ لِلْمُشْرِكِينَ كَانُوا يُعَلِّقُونَ عَلَيْهَا أَسْلِحَتَهُمْ يُقَالُ لَهَا: ذَاتُ أَنْوَاطٍ. فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لَهُمْ ذَاتُ أَنْوَاطٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سُبْحَانَ اللَّهِ هَذَا كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى(اجْعَل لنا إِلَهًا كَمَا لَهُم آلهةٌ)وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَرْكَبُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قبلكُمْ». رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
English Translation
Abu Waqid al-Laythi reported that when the Messenger of Allah (peace be upon him) went out to the Battle of Hunayn, he passed by a tree belonging to the polytheists on which they used to hang their weapons, called Dhat Anwat. They said: "O Messenger of Allah, make for us a Dhat Anwat as they have a Dhat Anwat." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Glory be to Allah! This is like what the people of Musa said: 'Make for us a god just as they have gods' (7:138). By the One in Whose Hand is my soul, you will surely follow the ways of those who came before you." Narrated by al-Tirmidhi.
Urdu Translation
ابو واقد لیشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب غزوۂ حنین کے لیے روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشرکین کے ایک درخت کے پاس سے گزرے، جس پر وہ اپنا اسلحہ لٹکایا کرتے تھے، اسے ذات انواط کہا جاتا تھا، صحابہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! ہمارے لیے بھی ذات انواط مقرر فرما دیں جس طرح ان کے لیے ذات انواط ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (تعجب سے) فرمایا:”سبحان اللہ! یہ (بات) تو ایسے ہی ہے جیسے موسیٰ ؑ کی قوم نے کہا تھا:”ہمارے لیے بھی ایک معبود مقرر کر دیں جس طرح ان کے معبود ہیں۔“اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم بھی اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں پر چلو گے۔“اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5408]
