Arabic (Original)
وَعَن أنسٍ قَالَ: كَانَ أَخَوَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ أَحَدُهُمَا يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ يَحْتَرِفُ فَشَكا المحترف أَخَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَعَلَّكَ تُرْزَقُ بِهِ»رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث صَحِيح غَرِيب
English Translation
Anas reported: There were two brothers at the time of the Messenger of Allah (peace be upon him). One of them used to come to the Prophet (peace be upon him) (to learn), and the other used to work for a living. The one who worked complained about his brother to the Prophet (peace be upon him). He said: "Perhaps you are provided for because of him." Narrated by al-Tirmidhi, who said: This is a sahih gharib hadith.
Urdu Translation
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا جبکہ دوسرا کاروبار کیا کرتا تھا، کاروبار کرنے والے نے اپنے بھائی کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”شاید کے تمہیں اسی وجہ سے رزق دیا جاتا ہے۔“ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث صحیح غریب ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5308]
