Arabic (Original)
عَنْ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُنَّا فِي مَجْلِسٍ فَطَلَعَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى رَأْسِهِ أَثَرُ مَاءٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَرَاكَ طَيِّبَ النَّفْسِ. قَالَ: أَجَلْ. قَالَ: ثُمَّ خَاضَ الْقَوْمُ فِي ذِكْرِ الْغِنَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا بَأْسَ بِالْغِنَى لِمَنِ اتَّقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَالصِّحَّةُ لِمَنِ اتَّقَى خَيْرٌ مِنَ الْغِنَى وَطِيبُ النَّفس من النَّعيم»رَوَاهُ أَحْمد
English Translation
A man from among the Companions of the Prophet (peace be upon him) reported: We were in a gathering when the Messenger of Allah (peace be upon him) appeared with traces of water on his head. We said: "O Messenger of Allah, we see you in good spirits." He said: "Indeed." Then the people began discussing wealth, and the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "There is no harm in wealth for one who fears Allah, Mighty and Majestic. Health for the God-fearing is better than wealth, and a good disposition is a blessing." Narrated by Ahmad.
Urdu Translation
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک مجلس میں تھے کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ کے سر پر پانی (یعنی غسل) کے اثرات تھے، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم آپ کو خوش طبع دیکھ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ٹھیک ہے۔“راوی بیان کرتے ہیں، پھر لوگوں نے مال داری کے متعلق غور و خوض کرنا شروع کر دیا (کیا وہ جائز ہے یا ناجائز؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”جو شخص اللہ عزوجل سے ڈرتا ہے اس کے لیے مال داری میں کوئی مضائقہ نہیں، تقویٰ والے شخص کے لیے صحت مال داری سے بہتر ہے، اور حقیقی خوشی نعمتوں میں سے ہے۔“اسنادہ صحیح، رواہ احمد۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5290]
