Arabic (Original)
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ: «وَيْلَكَ وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟»قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. قَالَ: «أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ». قَالَ أَنَسٌ: فَمَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَهُمْ بِهَا. مُتَّفق عَلَيْهِ
English Translation
Anas reported that a man said: "O Messenger of Allah, when will the Hour come?" He said: "Woe to you! What have you prepared for it?" He said: "I have not prepared for it except that I love Allah and His Messenger." He said: "You will be with those whom you love." Anas said: "I never saw the Muslims more delighted about anything after Islam than this hadith."
Urdu Translation
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! قیامت کب آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تجھ پر افسوس ہے، تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“اس نے عرض کیا: میری تیاری صرف یہی ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تو اس کے ساتھ ہو گا جس سے تو محبت رکھتا ہے۔“انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے مسلمانوں کو اسلام قبول کرنے کے بعد اس بات سے زیادہ کسی اور چیز سے خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5009]
