Arabic (Original)
وَعَن هلالِ بن يسَاف قَالَ: كُنَّا مَعَ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ فَعَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: وَعَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ. فَكَأَنَّ الرَّجُلَ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَقُلْ إِلَّا مَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلْيَقُلْ لَهُ مَنْ يَرُدُّ عَلَيْهِ: يرحمكَ اللَّهُ وَليقل: يغْفر لي وَلكم رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
English Translation
Hilal ibn Yasaf reported: We were with Salim ibn Ubaid when a man from the group sneezed and said: "Peace be upon you (As-salamu alaikum)." Salim said to him: "Upon you and upon your mother." The man seemed offended by this. Salim said: "I only said what the Prophet, peace be upon him, said. A man sneezed in the presence of the Prophet and said: 'As-salamu alaikum.' The Prophet said: 'Upon you and upon your mother. When one of you sneezes, let him say: All praise is due to Allah, Lord of the worlds (Alhamdulillahi Rabbil-alamin). The one who responds should say: May Allah have mercy on you (Yarhamukallah). And then the sneezer should say: May Allah forgive me and you (Yaghfirullahu li wa lakum).'"
Urdu Translation
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں، ہم سالم بن عبید کے ساتھ تھے کہ اتنے میں لوگوں میں سے ایک آدمی نے چھینک ماری تو اس نے کہا: السلام علیکم! (یہ سن کر) سالم نے کہا: تجھ پر اور تیری ماں پر، گویا اس آدمی نے اپنے دل میں کچھ ناراضی محسوس کی، انہوں نے فرمایا: سن لو! میں نے تمہیں صرف وہی کچھ کہا ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا تھا (ایک دفعہ) ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک ماری تو اس نے کہا: السلام علیکم! نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تجھ پر اور تیری ماں پر، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) جب تم میں سے کوئی چھینک مارے تو وہ ((اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ)) کہے، اور جو اسے جواب دے تو وہ کہے: ((یَرْحَمُکَ اللہُ))، اور پھر وہ کہے: اللہ مجھے اور تمہیں بخش دے۔“اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4741]
