Arabic (Original)
وَعَن عبد الله بن الْمُغَفَّل أَنه سمع ابْنه يَقُول: الله إِنِّي أَسْأَلُكَ الْقَصْرَ الْأَبْيَضَ عَنْ يَمِينِ الْجَنَّةِ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ سَلِ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَتَعَوَّذْ بِهِ مِنَ النَّارِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول: «إِنَّه سَيكون فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ يَعْتَدُونَ فِي الطَّهُورِ وَالدُّعَاءِ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
English Translation
‘Abdallah b. al-Mughaffal on hearing his son say, “O God, I ask Thee for the white palace on the right of paradise,” said, “Sonny, ask God for paradise and seek refuge in Him from hell, for I heard God’s Messenger say, ‘There will be some among this people who will go over the score in ablution and supplication.” Ahmad, Abu Dawud and Ibn Majah transmitted it.
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹے کو یہ کہتے سنا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت کے دائیں طرف سفید محل کا سوال کرتا ہوں۔ فرمایا: بیٹا! اللہ سے جنت مانگو اور جہنم سے پناہ مانگو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: اس امت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو وضو اور دعا میں حد سے تجاوز کریں گے۔ (احمد، ابو داؤد، ابن ماجہ)
